شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ایس ایچ او واجد عباس نے کہا ہے کہ تھانہ کی حدود میں پائیدار قیام امن کیلئے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے ۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین فریضہ ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ایس ایچ او واجد عباس نے کہا کہ تھانہ سٹی فاروق آباد نے بابر کو مشرقی پھاٹک کے قریب 2000 گرام چرس معہ الیکٹرانک کنڈا سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔