پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ راشد خان کی ٹیم میں موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے زلمی کو کم سے کم رنز تک محدود رکھیں۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ لاہور قلندرز کے بولنگ لائن بہت مضبوط ہے تاہم ہم کوشش کریں گے کہ بڑا ہدف دے سکیں۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر، فخر زمان، سلمان علی آغا، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمتھ پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور محمد سلمان مرزا شامل ہیں۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، شعیب ملک، روی بوپارا، ایس ردرفورڈ، احمد بٹ، وہاب ریاض، مجیب الرحمان، ثاقب محمود اور محمد عمران شامل ہیں۔