لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جھوٹی راجکماری این اے 75میں مسترد ہونےکے بعد جھوٹ کی نئی پٹاری لےکر ایک بارپھر میدان میں ہے ۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جعلساز راجکماری نے اپنی چوری کا الزام مخالفین پر ڈالا۔ لیگی ایم پی اے عادل چٹھہ کو ووٹوں سے بھرا تھیلا لیکر بھاگتے پورا ملک دیکھ چکا ہے ۔ الیکشن کمیشن ن لیگ کی ڈکٹیشن پر جمہوری عمل میں رکاوٹ بننے کی بجائے فورا فاتح امیدوار کا اعلان کرے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو مبارکباد جو مسلح ن لیگ کی غنڈہ گردی کےآگے ثابت قدم رہے۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے منشیات فروش ٹولےکو ہمیشہ کیلئےچلتا کیا۔