ضمنی الیکشن: این اے 221 تھرپارکر میں پولنگ جاری

عمرکوٹ: این اے 221 تھرپارکر میں ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
حلقے میں318 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے پچانوے انتہائی حساس اور ایک سو تیس پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیاگیا ہے ۔پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کے لئے چارہزار پولیس اہلکار اور ایک ہزار رینجرز کے جوان تعینات کئے گئے ہیں ۔
این اے 221 تھرپارکر میں پیپلز پارٹی کے میر علی شاہ جیلانی اور تحریک انصاف کے نظام الدین راہموں سمیت بارہ امیدوار مدمقابل ہیں ۔ این اے دو سو اکیس کی نشست پی پی کے نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ۔
عمرکوٹ:حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 2لاکھ 81ہزار 900ہے۔