ایک عام سے پھول کی تصویر ایک دن میں 9 کروڑ مرتبہ دیکھی گئی

ممبئی : انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک انوکھا واقعہ ہوا ہے کیونکہ ایک عام سے پھول کی تصویر ایک دن میں 9 کروڑ مرتبہ دیکھی گئی ہے جی ہاں! 9 کروڑ مرتبہ اور یہ تمام ہٹس بھارت سے آئے ہیں جبکہ یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ یہ تصویر وکی پیڈیا کے تحت وکی میڈیا کامنز کی ہے جس میں بنفشی رگن کا نیویارک ایسٹر پھول نمایاں ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد اس پھول کو کروڑوں افراد نے دیکھا ہے۔ واضح رہے کہ وکی میڈیا کامنز پر رکھی تصاویر اور آوازوں کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ وکی میڈیا کے تمام اراکین کا ایک آن لائن پلیٹ فارم ’فیبریکیٹر‘ ہے۔ فیبریکیٹر کے ذمہ داران نے بتایا ہے کہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کئی بھارتی آئی ایس پیز کی جانب سے نو کروڑ مرتبہ اس پھول کی تصویر تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔