Waqt News
Saturday | March 06, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  •  آرمی چیف کاچولستان کے صحرا میں تربیتی مشقوں کا دورہ ،2ہفتے پر محیط ضرب حدید مشقوں پر بریفنگ دی گئی
  • بلوچستان عوامی پارٹی نے اعتماد کے ووٹ میں وزیر اعظم کی بھرپورحمایت کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم رہوں یا نہ رہوں کرپٹ نظام اور چوروں کے خلاف میری جنگ جاری رہے گی: وزیراعظم عمران خان
  • پاکستان میں کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں. ڈاکٹر فیصل سلطان
  • اعتماد کا ووٹ،اپوزیشن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں گی. مولانا فضل الرحمن کا اعلان

اتوار ‘  8 رجب المرجب  1442ھ‘  21؍ فروری 2021ء 

Feb 21, 2021 6:19 AM, February 21, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اتوار ‘  8 رجب المرجب  1442ھ‘  21؍ فروری 2021ء 

انڈے کب کلو کے حساب سے بکے مریم جواب دیں: اسد عمر

انڈے کلو کے حساب سے بکتے ہوں یا نہیں، عوام کو اس سے سروکار نہیں۔ ہاں البتہ انڈوں کی قیمت سے عوام کو ضرور سروکار ہے۔ جو انڈے سونے کے انڈوں کے بھائو خریدنے پر مجبور ہیں۔ یہ تو شکر ہے اسد عمر نے ایک نیا طنزیہ بیان داغ دیا ورنہ حکومت کے ہر وزیر و مشیر کی تان اس بات پر ٹوٹتی ہے کہ یہ سب کچھ سابقہ حکومتوں یا حکمرانوں کا کیا دھرا ہے۔ گزشتہ روز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عمر ایوب نے بڑے زور و شور سے اسی بیانیے کو دہرایا۔ وہ شاید  بھول رہے تھے کہ وہ خود بھی سابقہ حکومت میں وزیر تھے ۔مگر اسد عمر لگتا ہے ذرا وسیع المطالعہ ہیں اس لئے وہ اپنے خطاب میں گھسی پٹی باتیں دہرانے کی بجائے اب مخالفین کے جملے پکڑنے کا ہنر آزما رہے ہیں یہ ایک اچھی بات ہے۔ ذرا تبدیلی آنی چاہئے اس خشک سیاسی یکساں بیانیے میں ۔ گزشتہ دنوں مریم نواز کے منہ سے یہ جملہ پھسلا تھا جس میں انہوں نے انڈے فی درجن کی بجائے کلو کے حساب سے بکنے کا ذکر کیا تھا۔ بس پھر کیا تھا ’’مولا دے اور بندہ لے‘‘ اسد عمر نے یہ جملہ بڑی خوبصورتی سے کیچ کرلیا اور مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔ ہمارے ہاں اکثر سیاستدان جوش خطابت میں کوئی نہ کوئی جملہ ایسا ضرور کہہ دیتے ہیں جس پر بعد میں مدتوں چٹکلہ بازی ہوتی ہے۔ لوگ لطف اٹھاتے ہیں۔ اب یہ انڈوں کا ذکر بھی کافی دنوں تک مخالفین کی طرف سے ہوتا رہے گا۔ یوں لوگوں کی توجہ اصل بات یعنی انڈوں کی قیمت سے ہٹ جائے گی۔

واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی

٭٭٭٭٭

زیرحراست حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکل آیا

چوہے ، کھٹمل ، لال بیگ اور بچھوئوں کے علاوہ سانپ کا قیدیوں کی بیرکوں میں ، کمروں میں آکر مٹرگشت کرنا ہماری جیلوں میں عام ہیں۔ ان موذی حشرات الارض سے عام طور پر قیدی خود ہی نمٹ لیتے ہیں یعنی اپنے ہاتھوں سے ان کا قلع قمع کرتے ہیں۔ بس ذرا سا شور ضرور برپا ہوتا ہے جس پر نگران سنتری آکر بڑی بے دلی سے پوچھتا ہے کیا ہوا؟ قیدی ڈر کر بتاتے ہیں بچھو یا سانپ ہے تو نگران جمائیاں لیتے ہوئے کہتا ہے بچھو یا سانپ ہی تو ہے کوئی قیامت تو نہیں آئی شور بند کرو۔ یوں خوفزدہ قیدیوں کی آواز بھی بند ہوجاتی ہے۔ اب حلیم عادل شیخ علیحدہ کمرے میں بند تھے۔ انہوں نے بھی ازخود کمانڈو کارروائی کرتے ہوئے اس موذی سانپ کو مار دیا۔ خدا جانے یہ سانپ ازخود وہاں آیا تھا یا اسے کسی نے جان بوجھ کر شیخ جی کو ڈرانے کیلئے بھیجا تھا۔ کوئی اور ہوتا تو خوف سے بے ہوش ضرور ہوجاتا مگر شیخ جی نے نہایت بے خوفی کا مظاہرہ کرکے سانپ کو مار دیا۔ عدالت بھی لگتا ہے گزشتہ روز دل لگی کے موڈ میں تھی اس لئے جج صاحب نے شیخ جی سے پوچھا کہ کیا سانپ کے منہ میں دانت تھے۔ یعنی وہ زہریلا تھا یا بے ضرر۔ اس کا جواب بھلا حلیم عادل کیا دیتے۔ انہیں اس وقت اپنا ہوش نہیں ہوگا ورنہ ضرور سانپ کے دانت چیک کرتے۔ اگر زہریلا ہوتا تو مارتے ورنہ بے ضرر ہوتا تو چھوڑ دیتے۔ کیونکہ بے ضرر سانپ صرف چوہے، چھپکلی وغیرہ کو کھاتا ہے انسان کو نقصان نہیں پہنچاتا۔

ملک میں اصل تبدیلی کا وقت آگیا‘ رہنما پیپلز پارٹی اسکاٹ لینڈ

٭٭٭٭٭

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 26 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل 45 روپے کلو مہنگا، بجلی 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش

گزشتہ روز پہلے ہی قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے بجلی کی قیمت 28 روپے فی یونٹ تک پہنچنے پر زبردست احتجاج کیا۔ سپیکر کے ڈائس کا گھیرائو کیا۔ اس کے بعد ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لیتی اور کچھ عرصہ بجلی کی قیمتوں سے چھیڑ چھاڑ نہ کرتی مگر یہاں تو معاملہ ہی الٹ ہے۔ لوگ جو پہلے ہی ایک ماہ میں تین بار بجلی کی قیمت میں اضافے پر سیخ پا ہیں۔ اب چوتھی بار اگر اضافہ ہوگیا تو مزید بھڑکیں گے۔ یہ تو واقعی ریکارڈ ہوگا کہ ایک ماہ میں 4 بار بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔ ابھی تک عوام کو کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ مہنگائی کی شرح افزائش کیوں پاکستان کی شرح آبادی میں افزائش کی طرح بے لگام ہوگئی ہے۔ کوئی ٹوٹکا ، کوئی علاج اس پر کارگر ثابت نہیں ہورہا۔ یوٹیلیٹی سٹورز عوام کو سستی قیمت پر اشیاء کی فراہمی کیلئے کھولے گئے مگر اب وہاں بھی مہنگائی کا بھوت ناچ رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ غریب اور متوسط طبقے نے یوٹیلیٹی سٹورز جانا ہی چھوڑ دیا ہے جہاں آئے روز کبھی گھی، کبھی آئل، کبھی دال اور کبھی دوسری اشیاء کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئی ہیں۔ اب یوٹیلیٹی سٹورز پر جن نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن آیا ہے اس سے تو صارفین کی سانسیں انکے گلے میں اٹکنے لگی ہیں۔ گھی اور کوکنگ آئل سمیت خشک دودھ وغیرہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے جس سے لگتا ہے حکومت واقعی ملک سے غربت نہیں غریبوں کو ختم کرنے میں مخلص ہے۔

چین نے کرونا کے علاج کیلئے 3 روایتی چینی ادویات کی منظوری دیدی

٭٭٭٭٭

مریم نواز کے بعد شیریں مزاری کا لاپتہ افراد کے دھرنے کا دورہ

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا یہ دھرنا گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ پہلے تو یہ زیادہ توجہ حاصل نہ کرسکا البتہ مریم نواز کی طرف سے دھرنے کے شرکاء سے ملاقات دھرنے میں شرکت اور خطاب کے بعد اور بھی بہت سے لوگوں کو خیال آیا کہ اسلام آباد میں صرف اپوزیشن اور سرکاری ملازمین بھی دھرنا دینے نہیں آتے وہاں اور بھی کئی لوگ عدل کی زنجیر ہلانے آتے ہیں یہ الگ بات ہے کہ یہ عہد جہانگیری تو ہے نہیں کہ زنجیر عدل کی ذرا سی جنبش پر حکمران دوڑتے ہوئے جھروکے میں آئیں اور فریادی کی دادرسی کریں۔ ہاں البتہ حکومت یہ ضرور کرسکتی ہے کہ ان لاپتہ افراد کی چھان بین کرے۔ اگر کوئی دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ ہے اسے بے نقاب کرے‘ جو بیرون ملک فرار ہیں ان کا نام بتائے‘ جو بے گناہ ہیں شک و شبہ میں دھر لئے گئے ہیں انہیں رہا کیا جائے۔ ملک دشمن عناصر پر مقدمات چلا کر انہیں قرارواقعی سزا ملنی چاہئے مگر اس طرح لاپتہ رکھ کر ان کے گھر والوں کو دہری اذیت میں مبتلا کرنا درست نہیں۔ ان کی موجودگی ظاہر ہونے سے کم از کم گھر والوں کو یہ اطمینان تو ہوگا کہ وہ زندہ ہیں۔ اس طرح یہ دھرنے بھی ختم ہوں گے۔ حکومت کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہوگا۔ جو لوگ غیرملکی فنڈنگ کیلئے ایسی تحریکیں چلاتے ہیں دھرنے دیتے ہیں ان کو بھی بے نقاب کرنا ضروری ہے تاکہ منفی رویوں کی حوصلہ شکنی ہو۔

 محکمہ وائلڈ لائف میں سٹاف اور گاڑیوں کی کمی،انتظامی امور متاثر
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
متعلقہ خبریں
  • 27 فروری کے موقع پروزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا خصوصی پیغام

    Feb 27, 2021 | 13:48
  • نیویارک: ریاستی اسمبلی میں 5 فروری کو کشمیر ڈے قرار دینے کی ...

    Feb 06, 2021 | 09:48
  • احتساب عدالت نے پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس ...

    Jan 14, 2021 | 17:49
  • 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر رہے ہیں، شیخ رشید

    Dec 30, 2020 | 15:45
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  •  آرمی چیف کاچولستان کے صحرا میں تربیتی مشقوں کا دورہ ،2ہفتے ...

    Mar 05, 2021 | 23:00
  • بلوچستان عوامی پارٹی نے اعتماد کے ووٹ میں وزیر اعظم کی ...

    Mar 05, 2021 | 22:43
  • وزیراعظم رہوں یا نہ رہوں کرپٹ نظام اور چوروں کے خلاف میری ...

    Mar 05, 2021 | 22:12
  • پاکستان میں کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں. ڈاکٹر فیصل ...

    Mar 05, 2021 | 20:59
  • اعتماد کا ووٹ،اپوزیشن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں گی. ...

    Mar 05, 2021 | 20:35
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • اپوزیشن کی تنقید،قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    Mar 05, 2021
  • سیدنا نبی رحمت حضرت محمد  صلی اللہ علیہ وآلہ ...

    Mar 05, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  •  آصف زرداری کو سلام!!!!!

    Mar 04, 2021
  • سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

    Mar 04, 2021
  • 1

    جمہوریت کی بقاء و مضبوطی کیلئے تحمل و برداشت کے فروغ کی ضرورت

  • 2

    اقلیتوں کیخلاف بھارتی مظالم  عالمی تنظیموں کا نوٹس 

  • 3

    آرمی چیف کی قطری فوج  کے سربراہ سے ملاقات

  • 4

    پاکستان چین لازوال دوستی کے 70 سال پورے ہونے پر دفاتر خارجہ میں مشترکہ جشن

  • 5

    آرمی چیف کا امن و ترقی کیلئے  متحد رہنے کی ضرورت پر زور 

  • 1

    جمعۃ المبارک 20رجب المرجب  1442ھ‘  5؍مارچ 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  19 رجب المرجب  1442ھ‘  4؍مارچ 2021ء 

  • 3

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • 4

    منگل17 رجب المرجب  1442ھ‘  2؍مارچ 2021ء 

  • 5

    پیر16 رجب المرجب  1442ھ‘  یکم؍مارچ 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • سینٹ انتخابات کے اسباق

    Mar 05, 2021
  • ’’قائداعظمؒ  کاپاکستان ؔاور گیلانی، یوسفِ ...

    Mar 05, 2021
  • انمول لوگ

    Mar 05, 2021
  • اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ

    Mar 05, 2021
  • ’’ صر ف کارکردگی جواب ہونا چاہیے ‘ ‘ 

    Mar 05, 2021
  • بھارت دہشت گردوں کی ماں!

    Mar 05, 2021
  • ’’عورت مارچ میں عورت کو تحفظ و عزت چاہیے!!! ‘‘

    Mar 05, 2021
  • یہ سیاست کا کھیل ہے

    Mar 05, 2021
  • اشد ضرورت برائے وزارت تماشہ

    Mar 05, 2021
  • وہی منزلیں ،وہی راستے 

    Mar 05, 2021
  • 1

    اللہ کاگھر دیکھنے کی آرزو ہے 

  • 2

      الاٹیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا مطالبہ

  • 3

    نظامِ زر کر دو دفن

  • 4

    انٹرنیشل مانیٹرینگ فنڈ

  • 5

    اوور ٹیکنگ کے کانٹے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    نماز کی تاکید

  • 2

    اہل تقویٰ کی علامات

  • 3

    معاف کرنے کی عادت

  • 4

    حکمت 

  • 5

    محافظ فرشتے

  • 1

    منزل

  • 2

    ہمیں 

  • 3

    یقین

  • 4

    ایمان 

  • 5

    منفرد انداز

  • 1

    خاک و خوں

  • 2

    جس 

  • 3

    حیات

  • 4

    سائنس 

  • 5

    دل آویز

منتخب
  • 1

    گیلانی: فخر امام ٹو

  • 2

    سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

  • 3

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 4

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 5

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    جتنے لوگوں کی خریدو فروخت ہوئی ہے یہ ایک شخص کے بندوں نے کی ہے اس کا نام ہے آصف ...

  • 2

    دنیا کے تیز رفتار ترین طیارے کی تصاویر جاری

  • 3

    تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

  • 4

    الیکشن کمیشن میں اہم درخواستیں سماعت کےلیے مقرر

  • 5

    جو ہار گئے وہ نا منظور جو جیت گئے وہ منظور، کیا یہ کھلا تضاد نہیں:الیکشن کمیشن

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group