Waqt News
Thursday | August 11, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • سیرالیون میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے، تشدد سے دو پولیس اہلکار ہلاک
  • امریکہ کے اثر ور سوخ کودوبارہ خطے میں لایا جا رہا ہے،مراد سعید
  • ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ: بابراعظم کی حکمرانی برقرار
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 550 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
  • شہباز گل وہی کچھ کہتا ہے جو عمران خان کا نظریہ ہے، سعید غنی

جمہوریت اور تشدد 

Feb 21, 2021 6:16 AM, February 21, 2021
  • جاوید صدیق
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
جمہوریت اور تشدد 

مغربی مفکر جان لاک نے کہا تھا کہ جمہوریت کی ایک خوبی یہ ہے کہ اس نظام میں خون خرابے کے بغیر اقتدار دوسرے کو منتقل ہو سکتا ہے۔ لاک کے خیال میں جمہوری نظام کے متعارف ہونے سے پہلے بادشاہتوں اور آمریت میں خون خرابے میں انتقالِ اقتدار کا کوئی تصور نہیں تھا۔ یہاں تک کہ بادشاہ اپنے بیٹوں کو قتل کرتے رہے اور بیٹے اپنے بادشاہ والد کو تہہِ تیغ کر کے اقتدار سنبھالتے رہے۔ یہ سلسلہ اس وقت رکا جب یونان میں ابتدائی جمہوری ریاستوں کو قیام عمل میں آنا شروع ہوا۔ افلاطون اور دوسرے مفکرین نے جمہوریت کا تصور پیش کیا۔ پچھلے کئی سو سال عوام کے منتخب نمائندوں کی حکومت قائم کرنے کیلئے بڑی جدوجہد ہوتی رہی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارشوں کی  پیش گوئی :محکمہ موسمیات

 اب گذشتہ ایک صدی میں مغربی ممالک کے علاوہ تیسری دنیا کے ملکوں میں بھی جمہوری نظام کو اپنایا جا رہا ہے۔ لیکن ان ممالک میں جہاں جمہوریت ابھی نوزائیدہ ہے، جمہوری ادارے مستحکم نہیں ہو پائے۔ صدر جوبائیڈن نے دو دن پہلے اپنے تقریر میں کہا ہے کہ پوری دنیا کی جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں۔ ان کا اشارہ خود امریکی جمہوریت کی طرف ہے جہاں ان کے پیش رو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کے ذریعے امریکی کانگرس کی عمارت پر حملہ کرایا اور اس پرتشدد واقعے میں امریکی شہری بھی مارے گئے۔ اب بھی تجزیہ کاروں اور سیاسی صورتحال پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ امریکہ میں اب بھی سیاسی پرتشدد واقعات کا خدشہ لاحق ہے۔ ان ممالک میں جہاں جمہوریت یا جمہوری نظام پر ابھی تجربات کئے جا رہے ہیں، وہاں تو صورتحال بہت افسوسناک ہے۔ حال ہی میں میانمر میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات سامنے آنے کے بعد فوج نے اقتدار پر ایک مرتبہ پھر قبضہ کر لیا جس کے خلاف میانمر کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور سڑکوں پر متشدد مظاہرے جاری ہیں۔ تھائی لینڈ میں بھی جمہوریت اور شخصی اقتدار کی کشمکش ہو رہی ہے۔ یوکرین اور کئی دوسرے ملکوں میں جمہوری نظام کو خطرات لاحق ہیں اور وہاں بھی جمہوریت کے نام پر تشدد ہو رہا ہے۔ 

امریکا کا یوکرین کیلئے ایک ارب ڈالر مالیت کے اسلحہ پیکج کا اعلان

2012 میں مشرق وسطیٰ میں عرب سپرنگ کے نام سے جو انقلابی لہر اٹھی تھی، اس میں بھی بڑی تعداد میں لوگ نظام کو تبدیل کرنے کی جدوجہد میں جان کی بازی لگا بیٹھے۔ مصر ، تیونس اور کئی دوسرے ممالک میں تشدد کی وجہ سے سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے اور جیلوں میں بھی ڈالے گئے۔ پاکستان میں بھی جمہوریت اور آمریت کے ادوار کا ایک تسلسل رہا ہے۔ فوجی آمریت کو ختم کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں اور سیاسی قوتوں نے احتجاج کیا، اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر لوگوں نے جانیں دیں اور جیلوں میں بھی گئے۔ 1968 میں مشرقی اور مغربی پاکستان کے عوام نے ایوب خان کی آمریت کے خلاف تحریک شروع کی تو اس تحریک میں سینکڑوں افراد مارے گئے اور کم و بیش اتنے ہی جیلوں میں بھی ڈالے گئے۔ 

پاکستان : کورونا کے 352نئے کیسز رپورٹ، 153شہریوں کی حالت تشویشناک

1977 میں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے جب مارچ میں الیکشن کرائے تو بھٹو حکومت کی مخالف نو جماعتی اپوزیشن نے الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار کر دیا اور از سر نو الیکشن کا مطالبہ لے کر ایک تحریک چلائی جس میں تشدد ہوا، گولیاں چلیں اور سینکڑوں پاکستانیوں نے جان کی بازی لگا دی۔ سینکڑوں جیلوں میں گئے جن میں قد آور سیاسی رہنما شامل تھے۔ ابھی کل پاکستان میں جو ضمنی انتخابات ڈسکہ وزیرآباد اور نوشہرہ میں ہوئے ، ان میں بھی تشدد ہوا اور دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ یہ ٹھیک ہے کہ قرون وسطیٰ میں جس طرح انتقال اقتدار کے لئے خون خرابہ ہوتا تھا اس طرح اب تو نہیں ہو رہا لیکن جان لاک اور اس کی قبیل کے مغربی مفکرین کا یہ خواب ابھی ادھورا ہے کہ جمہوریت میں نئی حکومت کے انتخاب اور انتقال اقتدار میں خون خرابہ نہیں ہوتا۔ حقیقت یہ ہے کہ عملی طور پر جہاں بھی انتخابات ہو رہے ہیں اور انتقال اقتدار کی بات ہوتی ہے، وہاں تشدد اس کا ایک لازمی جزو بنتا جا رہا ہے۔ 

  یوم عاشور پر سکیورٹی,امن عامہ کیلئے فول پروف انتظامات پر پوری ٹیم کو شاباش دیتا ہوں:وزیراعلیٰ پنجاب 

وطن عزیز میں تو ڈکٹیٹروں کے علاوہ جتنی بھی جمہوری حکومتیں آئیں ان کے سربراہوں نے ہمیشہ یہ کوشش کی کہ وہ اگلی مدت کے لئے اپنا انتخاب یقینی بنائیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کی بھی یہی کوشش تھی جس کے نتیجہ میں نہ صرف وہ اقتدار سے بلکہ جان سے بھی گئے۔ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف بھی اسی تگ و دو میں رہے کہ وہ ایک نہیں کم دو یا تین ٹرم کیلئے اقتدار میں رہیں لیکن ان کی حکومتیں آدھی مدت بھی پوری نہ کرنے پائیں۔ 

عمران خان کا یہ کہنا کہ جو طویل المدت منصوبہ بندی اور ترقیاتی پلان پاکستان کو درکار ہے اس کیلئے پانچ سال کی مدت کافی نہیں۔ ان کے ذہن میں بھی یہ ہے کہ پانچ سال کا عرصہ اقتدار اپنے ملک کو خوشحالی سے ہمکنار کرنے کا مشن اس عرصہ میں مکمل نہیں کیا جا سکتا لیکن جو جمہوری روایت دنیا بھر میں چل پڑی ہے اس کے تحت ہر منتخب حکومت کی چار یا پانچ سال کی ٹرم ہے، اس کے دوران اگر وہ اچھا پرفارم کرے تو لوگ اسے از سر نو موقع دے دیتے ہیں وگرنہ اس حکومت کو گھر جانا پڑتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکر دیا

 جمہوری نظام میں ایک حکومت سے دوسری کو اقتدار منتقل کرنے کا عمل پر امن بنانے کیلئے جہاں تعلیم اور سیاسی شعور، رواداری اور جمہوری اقدار کی پاسداری ضروری ہے، وہاں یہ بھی ضروری ہے کہ سیاستدان اور ان کے سپورٹرز اس جمہوری روح کو اپنائیں جس میں تشدد کے بغیر رائے دہی سے لے کر حکومت سازی اور انتقال اقتدار کا سارا عمل پر امن ہو۔ یہ ایک مشکل کام ہے لیکن جمہوری نظام کی بنیاد رکھنے والوں کا خواب یہی تھا کہ اس نظام میں تشدد کے بغیر لوگ اپنی رائے سے ان حکومتوں کو تبدیل کرنے لگیں گے لیکن ابھی تک یہ خواب ادھورا ہے۔ 

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
جاوید صدیق

جاوید صدیق

مشہور ٖخبریں
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • شہباز گل کے بیان پر پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی

    Aug 09, 2022 | 18:18
  • نیوزی لینڈ کا نام تبدیل کرنے پر غور، نیا نام کیا ہوگا؟

    Aug 09, 2022 | 21:34
  • مونس الہی کا بنی گالہ کے متعلق اہم بیان،پنجاب پولیس بھیجنے ...

    Aug 09, 2022 | 16:22
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سیرالیون میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے، تشدد سے دو پولیس اہلکار ...

    Aug 11, 2022 | 01:02
  • امریکہ کے اثر ور سوخ کودوبارہ خطے میں لایا جا رہا ہے،مراد ...

    Aug 11, 2022 | 00:51
  • ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ: بابراعظم کی حکمرانی برقرار

    Aug 11, 2022 | 00:43
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 550 سے زائد ...

    Aug 11, 2022 | 00:37
  • شہباز گل وہی کچھ کہتا ہے جو عمران خان کا نظریہ ہے، سعید غنی

    Aug 11, 2022 | 00:28
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • عظیم قربانی کی روح کو سمجھنے اور عمل کی ضرورت!!!!!!!

    Aug 09, 2022
  • فیک نیوز کا مقابلہ اور پانچویں نشست کی ابلاغی ...

    Aug 08, 2022
  • امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربانی اور امت ...

    Aug 08, 2022
  •  دیو سائی تا وادیِ ہنزہ

    Aug 07, 2022
  • 1

    یوم ِ عاشور اور الحادی قوتوں کے عزائم

  • 2

    شہداء کا تمسخر اڑانے والوں کو  قرار واقعی سزا ملنی چاہیے

  • 3

    چین کا مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر اجاگر کرنا خوش آئند ہے

  • 4

    سیلاب متاثرین کے لیے  امدادی فنڈکا قیام

  • 5

    ممنوعہ فنڈنگ ، تحقیقات  میں شفافیت ضروری 

  • 1

    پیر، 9  محرم الحرام،   1444ھ، 8اگست 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قیام امام حسینؓ کے اہداف

    Aug 09, 2022
  • حقا کہ بِنائے لا اِلہ ہست حُسینؓ

    Aug 09, 2022
  • شہادت امام حسین ؓ 

    Aug 09, 2022
  • درس ِ کربلا

    Aug 09, 2022
  • ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؓ 

    Aug 09, 2022
  • میرے حسینؓ کا دور 

    Aug 09, 2022
  • یوم عاشور: شاید آج رویا ہو فلک

    Aug 09, 2022
  • صدیاں حسین ؓکی ہیں زمانہ حسین ؓکا

    Aug 09, 2022
  • شاہ است حسین ؓ

    Aug 09, 2022
  • لیکن یزیدیوں کی اطاعت نہ کر قبول

    Aug 09, 2022
  • 1

    نذرِ عقیدت بحضورسیدالشہدا  ؓ

  • 2

    قطعات در مدحتِ امامِ مظلومِ ؓ

  • 3

    حکومتی خوشخبری !

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ....حسین ابن علی جانِ اولیاء 

  • 2

    پسندیدہ عمل 

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    بار ایسوسی ایشن کراچی

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group