وعدہ پورا کرو
مکرمی :’’ وعدہ پورا کیا کرو(قیامت کے دن) وعدے کے بارے میں پوچھا جائے گا‘‘۔ (بنی اسرائیل:34 ) ہم EOBI کے بوڑھے پنشنرز، شریف شہری، بزرگ عورتیں، یتیم بچے وزیر اعظم عمران خان ، وفاقی وزیر اسد عمر سے خصوصی گزارش کرتے ہیں۔ کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں کیونکہ آپ نے بجٹ 2018-19 میں کم از کم پنشن کو دس ہزار کرنے کا وعدہ کیا تھا جو کہ آج تک پورا نہیں ہو سکا۔ جو کہ EOBI پنشنرز سے نا انصافی ہے۔ اس مہنگائی کے دور میں گزارا کرنا اتنی قلیل پنشن میں بہت مشکل ہے۔ اللہ تعالی وعدہ پورا کرنے والوںکو پسند کرتا ہے۔)مبارک حسین گلشاد(0306-6200509