ٹڈی دل کے مشترکہ دشمن دستہ نے پاکستان اور بھارت میں تباہی مچانے کے بعد چین کا رخ کر لیا ہے۔ لیکن چین نے اس سے نمٹنے کیلئے بارڈر پر بطخوں کا دستہ تعینات کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر ایوا ینگ نامی خاتون نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے 4 کھرب ٹڈی دل چین کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے خاتمے کے لیے چین نے خصوصی طور پر تربیت یافتہ ایک لاکھ بطخیں بارڈر پر لگا دی ہیں، ہر ایک بطخ دن میں 400 ٹڈی دل کھاتی ہے۔