پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کی جانب سے بابراعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شرجیل خان تیسرے اوور میں حسن علی کو تیسرا چھکا لگانے کی کوشش میں شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 19 رنز بنائے۔