عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں23 ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1610 ڈالر پر پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس قیمت میں بالترتیب 1350 روپے اور 1158 روپے کا اضافہ ہوا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 92 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 79 ہزار 304 روپے ہوگئی۔
عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
Feb 21, 2020 | 14:59