دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت والا ملک بھارت بچوں کی مناسب پرورش کے حوالے سے 131 ویں درجے پر ہے جبکہ سری لنکا، بھوٹان جیسے ممالک بھارت سے کافی آگے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بچوں کے حقوق کے تحفظ کرنے والے عالمی ادارے یونیسیف کی جانب سے شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت بچوں کی پرورش و پرداخت کے حوالے سے سے پوری دنیا میں 131 ویں نمبر پر ہے۔یونیسیف کی جانب سے جاری انڈیکس میں بھارت عراق، جبوتی، نمیبیا، سری لنکا، بھوٹان جیسے ممالک سے بھی بہت پیچھے ہے۔ انڈیکس کے مطابق بھارت کو کم میڈیکل انکم والا ملک بھی قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ چین اس فہرست میں بھارت سے بہت آگے 43 ویں رینک پر ہے، جسے زیادہ میڈیکل انکم والا ملک قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بچوں کی صحت کے متعلق بھی کافی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ملک اب بچوں کے لیے کافی خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔بچوں کی بہتر پرورش میں ناروے پہلے ،جنوبی کوریا دوسرے اور نیدر لینڈز تیسرے نمبر پر ہے۔یورپین ملکوں میں فرانس چوتھے ،آئرلینڈ پانچویں ،ڈنمارک چھٹے ، جاپان اور بیلجیم ساتویں، آئس لینڈ آٹھویں نمبر پر جبکہ نویں اور دسویں رینک پر برطانیہ کو رکھا گیا ہے۔بھوٹان 113 اور سری لنکا 68، سعودی عرب 36، نیوزی لینڈ 32، اسرائیل 24 اور آسٹریلیا 20 ویں نمبر پر ہے جبکہ بھارت ان تمام ملکوں سے کافی پیچھے131 ویں نمبر پر ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024