پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) سیزن 5 کے آغاز پر فنکاروں نے نیک تمناﺅں اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ معروف اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ایک بار پھر پاکستان میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ کرکٹ واپس پاکستان آگئی۔ آئیں دنیا کودکھائیں کہ ہم ایک بارپھرکھیلوں کے بڑے مقابلے کی میزبانی کے اہل ہیں۔ اداکار عدنان صدیقی نے لکھا مبارک ہو، بین الاقوامی کرکٹ اورپی ایس ایل پاکستان میں واپس آگئی۔ پاکستان کی بین الاقوامی شہرت ہافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے بھی پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس سے بہتر کچھ نہیں کہ کرکٹ آپ کے ملک میں کھیلی جائے۔ اداکار نے لکھا اس بارپی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ بہت بہت مبارک ہو، کرکٹ گھر آگئی۔ اداکارہ ماورا حسین نے بھی پی ایس ایل کے شروع ہونے پر کہا کہ میں کوشش کروں گی کہ جتنے میچز میں شرکت کرسکتی ہوں کروں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستانیوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا گیم کا لطف لیتے وقت یہ نہ بھولیے گا کہ آپ ایک ذمہ دار شہری ہیں۔ اداکار ہمایوں سعید نے کہا یہ ہمارے ملک کے لیے بہت بڑا سنگ میل ہے تو آئیں مل کر جشن مناتے ہیں۔ ہمایوں سعید نے پی ایس ایل کی تمام ٹیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024