فلم لیجنڈ آف مولا جٹ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اشارہ دیا ہے کہ فلم کی ریلیز کا جلد اعلان کردیا جائے گا۔ عمارہ نے انسٹا گرام پر فلم کی شوٹنگ سے پہلے لی جانے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا دن تھا جب حمزہ علی عباسی اور گوہر رشید کو گھڑ سواری سکھائی گئی۔ اس دن کو تفریح سے بھرپور قرار دیتے ہوئے عمارہ حکمت نے واضح کیا کہ فلم ریلیز کرنے میں اب زیادہ دیر نہیں، اور فلم ریلیز کی آفیشل تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ فلم کی پروڈیوسر نے اس حوالے سے انسٹا صارفین سے بھی پوچھا کوئی اندازہ ؟۔ فلم لیجنڈ آف مولا جٹ کے پروڈوسراور ڈائریکٹر کو اس وقت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا جب فلم کی تکمیل کے بعد اصل مولا جٹ بنانے والے ڈائریکٹر سرور بھٹی نے ان پر کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروایا۔ فلم کے ڈائریکٹربلال لاشاری اورعمارہ حکمت 2 سال سے زائد عرصے تک فلمساز سرور بھٹی کے ساتھ قانونی پیچیدگیوں میں الجھے رہے ، بالاآخر ان کے مابین معاملات طے پا گئے ہیں اور سرور بھٹی کی جانب سے گرین سگنل مل چکا ہے۔ یہ فلم اب تک پاکستان فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی پروڈکشن بتائی جاتی ہے، جس میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک اور گوہر رشید نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فارس شفیع، شفقت چیمہ اور نیر اعجاز بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024