ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا ملک میں کریک ڈاؤن جاری
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا بڑا ایکشن پورے ملک میں کریک ڈاؤن جاری ہے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی ماسک ایم 95 اور دیگر حفاظتی اشیاء کی زائد قیمت چارج کرنے کی شکایات پر الراضی فارمیسی لاہور اور النور سرجیکل کراچی پر چھاپہ مارا، سٹاک قبضے میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پبلک نوٹس کے ذریعے تمام فارمیسسیز ، میڈیکل سٹورز اور ہول سیل ڈیلرز کو زائد قیمت چارج کرنے پر متنبہ کرچکی ہے۔ ادویات کی زائد قیمتیں وصول کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے ایک بیان میں کہا بلیک مارکیٹنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے کیخلاف ڈریپ کا شکنجہ تیارہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا وزارت کی صورتحال پر گہری نظر ہے کروناوائرس سے بچائو کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ہدایت کی کہ فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے مارکیٹ میں کرونا وائرس سے متعلقہ حفاظتی اشیاء کا سروے کیا جائے مارکیٹ سروے میں حفاظتی ماسک کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی جائیںکروناوائرس سے بچائو کے حوالے حفاظتی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔