غیر قانونی سگریٹ کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں:ایف بی آر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اخباری خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریجنل ٹیکس دفتر راولپنڈی نے دسمبر دو ہزار انیس اور جنوری دو ہزار بیس کے ماہ میں کامیاب آپریشنز کر کے غیر قانونی سیگر یٹس کی بڑی مقدار کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ ان غیر قانونی سگریٹ کو میر پور کی تمباکو کمپنی سے براستہ جہلم ملک کے مختلف علاقوں میں منتقل کیا جا رہا تھا۔ریجنل ٹیکس دفتر پشاور کی کاوشوں سے سیگریٹ کی پیداوار پر عائد ایکسائز ڈیوٹی میں اس سال پچھلے سال کے مقابلے میں پچانوے فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح اس سال بھاری مقدار میں غیر قانونی سگریٹ کی ضبطگی بھی کی گئی ہے۔