چیئرمین نیب کاسابق وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کو چیئرمین نیب بن کر ٹیلی فون کرنے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس
اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے سابق وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کو چیئرمین نیب بن کر ٹیلی فون کرنے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ نیب کے شہرت کو نقصان پہنچانے اور نیب کا افسر بن کر بعض سرکاری اور غیر سرکاری محکموں میں ٹیلی فون کرکے افسران اور پرائیویٹ افراد سے غیر قانونی کاموں کے علاوہ رقوم کا تقاضا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جا سکے۔ واضح رہے کہ نیب نے موجودہ چیئرمین کے دور میں 9 ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو کہ نیب کے جعلی افسر بن کر مختلف افراد سے غیر قانونی کاموں کا تقاضا کرنے کے علاوہ رقوم کا بھی مطالبہ کرتے تھے جن کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کی حوالے کیا گیا ہے۔