اپوزیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے:فوادچودھری
اسلام آباد : وفاقی وزیرفوادچودھری نے شہباز شریف کے ایوان میں تشریف نہ لانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف سے واپسی کی تاریخ پوچھی جائے یا نئے اپوزیشن لیڈرکیلئے پراسس شروع کیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں،قانون سازی میں اپوزیشن لیڈرکااہم کردارہے۔ اور وہ خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں۔ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
فواد چودھری نے کہاان حالات کے مد نظر یا تو شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھر نئے اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کیلئے پراسس کا آغاز کیاجائے، کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عرصہ تک خالی نہیں رکھا جا سکتا۔ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں۔