سعودی خواتین نے پہلی بار مرد حضرات کے ساتھ تاش کھیلا
ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب میں پہلی بار خواتین نے غیر محرم مرد حضرات کے ساتھ تاش کھیل کر نہ صرف نئی تاریخ رقم کردی بلکہ حیران کن طور پر خواتین نے ابتدائی مراحل میں منجھے ہوئے مرد کھلاڑیوں کو شکست بھی دی۔یہ پہلا موقع ہے کہ تاش کے پتوں کے کھیل کی ٹورنامنٹ میں خواتین کو بھی شامل ہونیکی اجازت دی گئی ہے، اس سے قبل اس ٹورنامنٹ میں صرف مرد حضرات ہی حصہ لینے کے اہل تھے۔تاش کے پتوں کا کھیل سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں مقبول ہے اور خواتین گھروں میں بھی تاش کھیلتی دکھائی دیتی ہیں۔زیادہ تر نوجوان خواتین اپنے والدین اور بھائیوں کے ساتھ بھی گھروں میں تاش کا کھیلتی رہی ہیں اور اسی وجہ سے سعودی عرب کے مرد حضرات کی طرح خواتین بھی اس کھیل کی ماہر بن چکی ہیں۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ہر سال ہونے والی تاش چیمپیئن شپ میں اس بار خواتین کی تقریبا 2 درجن ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور خواتین کی ٹیمیں مرد حضرات کی ٹیموں سے بھی مقابلہ کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق خواتین کی متعدد ٹیموں نے ابتدائی مرحلے میں مرد حضرات کی ٹیموں کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائے بھی کرلیا تاہم کئی خواتین کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ نہ بنا سکیں۔تاش ٹورنامنٹ کا ا?غاز فروری کے پہلے ہی ہفتے میں ہوگیا تھا اور یہ ٹورنامنٹ 22 فروری تک جاری رہے گی۔