سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں مکلی کے قریب پک اپ اور گاڑی میں ٹکر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔مکلی کے قریب ہونے والے اس حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق کراچی کے علاقے کھارادر سے ہے۔ٹھٹھہ میں پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024