راجستھان: انتہا پسندوں کا 2دلتوں پربرہنہ کرکے تشدد نازک حصوں پر پٹرول ڈال دیا،7گرفتار
نئی دہلی ( انٹر نیشنل ڈیسک )راجستھان میں ناگور ضلع کے کرنوں گاؤں میں دو دلت نوجونوں کو برہنہ کر کے محض شک کی بنیاد پر بہت بے رحمی سے پیٹا گیا اور ان کے اعضاء مخصوصہ میں پیٹرول بھی ڈالا گیا۔ انہیں اذیتیں دی گئیں اور اس پورے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی جس میں ملزموں کو مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سنسنی پھیل گئی۔ پولیس حرکت میں آئی اور جمعرات کو اس واقعے کی مخالفت میں دلت سماج کے لوگوں نے ناگور میں ایک بڑا مظاہرہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں اب تک سات افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور متاثرین ویسارام اور ان کے چچیرے بھائی پنا رام کا میڈیکل چیک اپ کروایا جا رہا ہے۔دونوں دلت نوجونوں کا تعلق نائک برادری سے۔ نائک سماج کے رہنما راکیش نائک نے میڈیا سے کہا ہے کہ ’ایسا سلوک تو جانوروں کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا ہے۔ ہم تب تک یہ لڑائی جاری رکھیں گے جب تک متاثرین کو انصاف نہیں ملتا ہے۔