آنکھیں بند کر کے شادی ہال گرانے پر حکم امتناع نہیں دے سکتے: سندھ ہائیکورٹ
کراچی(صباح نیوز) سندھ ہائی کورٹ نینارتھ ناظم آبادکے شادی ہال گرانے پر حکم امتناع جاری کرنے سے انکار کردیا اور کہا آنکھیں بندکرکے حکم امتناع نہیں دے سکتے۔ قانونی حیثیت کے دستاویز آنے کے بعد ہی کی سنیں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق کیس سماعت ہوئی، عدالت نے شادی ہال گرانے سے روکنے کی فوری سماعت سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے نارتھ ناظم آبادکے شادی ہال گرانے پرحکم امتناع جاری کرنے سے انکار کردیا۔جسٹس حسن اظہررضوی نے کہا آنکھیں بندکرکے حکم امتناع نہیں دے سکتے، پہلے دستاویزات لائیں کہ شادی ہال قانونی حیثیت رکھتاہے، جس پر نہال ہاشمی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ میرے موکل کاشادی ہال گرایاجارہاہے۔ شادی ہال کی قانونی دستاویزات موجودہیں۔عدالت نے کہا کہ جن قانونی دستاویزکاذکرکررہے ہیں وہ فائل میں تونہیں لگائیں۔ پہلے قانونی حیثیت کی دستاویزات لائیں پھرکچھ کریں گے۔ سپریم کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات گرانے کاحکم دیرکھاہے۔ ہماری بھی حدودوقیودہیں،نوٹس جاری نہیں کریں گے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت شادی ہال گرانے سے روک دے،دستاویزپیش کردیں گے جس پر عدالت نے کہا شادی ہال کی قانونی حیثیت کیدستاویزآنے کے بعدہی کیس سنیں گے۔