تجاوزات کیخلاف مہم مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے
ضلع لودھراں کو سیاسی اعتبار سے خصوصی اہمیت حاصل ہے ضلع لودھراں صوبہ پنجاب دیگر اضلاع کے مقابلے میں چھوٹا اور پسماندہ بھی ہے ۔ڈپٹی کمشنرلودھراں(ر)فلائٹ لیفٹینٹ عمران قریشی تعینات ہوئے کچھ ہی عرصہ ہواہے پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لودھراں نے کامیابی سے اوپن ڈور پالیسی ،کلین اینڈ گرین ،تجاوزات کے خلاف آپریشن ،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی و یگر تمام اقدامات کیے ہیں جو پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اوپن ڈور پالیسی سے عوامی مسائل حل کیے گئے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا کلین اینڈ گرین کی مہم میں لودھراں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ۔ضلع بھر میں سڑکوں کی صفائی ،فٹ پاتھوں کو رنگ کرایا گیا صفائی کے حوالے سے اگر نظر ڈالیں تو تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر محنت و لگن سے کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب کیا تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی کام کیاجارہا ہے ۔لیکن نتائج حوصلہ افزا نہیںتجاوزات پر روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے کی ضرورت ہے ڈپٹی کمشنر لودھراں نے ااہلیان لودھراں کا قدیمی مسلہ حل کر دیا صاف پانی کیلئے جو فلٹریش پلانٹ لگائے گئے تھے ان کو ضلع بھر میں فنکشنل کر دیا اور کافی عرصہ بعد شہریوں کو صاف پانی کی سہولت میسر آئی ہے۔اہلیان لودھراں نے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل کی سطح پر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں تاکہ دیہاتی لوگوں کو صاف پانی کی سہولت مل سکے ڈپٹی کمشنر لودھراں نے احسن طریقہ سے یونین کونسل کی سطح پر کھلی کچہری لگانے کا اعلان کیا اور وہ وعدہ لودھراں کے عوام سے نبھا رہے ہیں 20سے25کلومیٹر دور کھلی کچہری لگانا تو اچھا اقدام ہے مگر کھلی کچہریوںمیں شکایت نہ ہونے کے برابر ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کاروائی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پرائس کنٹرولر مجسٹریٹ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیںمہنگے داموں فروخت کرنے پر بھی جرمانے کیے جا رہے ہیں زرعی ٹاسک فورس کو ہدایت کی گئی ہے کہ کاشتکاروں معیاری ادویات اور کھاد بیج دستیاب ہونا چاہے اس کی نگرانی خود ڈپٹی کمشنر لودھراں کر رہے ہیں۔