جرمی: دو شیشہ کیفے میں فائرنگ، خاتون سمیت 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہنائو (این این آئی+ صباح نیوز)جرمنی کے شہر ہناؤ میں فائرنگ کے دو واقعات میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق فرینکفرٹ سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہناؤ کے علاقے میں دو شیشہ کیفے نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔پہلے حملے میں تین اور دوسرے میں پانچ افراد مارے گئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 90 ہزار آبادی کے شہر ہناؤ میں پولیس بڑے پیمانے پر ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔نامعلوم حملہ آور یا حملہ آوروں نے شہر کے مرکز میں شیشہ بار کے سامنے عالمی معیاری وقت کے مطابق رات دس بجے کے قریب پہلا حملہ کیا۔پولیس کے مطابق پہلا حملہ کرنے کے بعد حملہ آور جائے واردات سے فرار ہوئے اور اس کے بعد دوسرے بار کے سامنے دوسرے حملے کی اطلاع موصول ہوئی۔عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا حملے کے وقت درجنوں گولیاں چلائی گئیں۔ہناؤ کے میئر کلاؤس کیمنسکی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ایک خوفناک رات تھی۔ 9افراد کی ہلاکت نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔ ہمیں پولیس کی تحقیقات کا انتظار کر چاہیے۔جمعے کو پولیس نے دائیں بازو کے 12 ایسے شدت پسند افراد کو گرفتار کیا تھا جن کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ بڑے پیمانے پر مسجدوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔جرمن ترکش اسلامک تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کئے جائیں، مسلمان جرمنی میں خود مزید محفوظ نہیں محسوس کر رہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص گھر میں مردہ پایا گیا۔ ممکنہ طور پر فائرنگ کا واقعہ گینگ وار کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ملزمان دو گاڑیوں میں اسلحہ سے لیس ہو کر آئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی جس کے لیے عینی شاہدین سے مدد لی جا رہی ہے۔واقعات سے متعلق تفتیش جاری ہے جبکہ مرنے والوں کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔مقامی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فائرنگ کے دونوں واقعات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔