محترم جناب چیف جسٹس گلزار احمد صاحب روزنامہ نوائے وقت کی وساطت سے اس امر کی جانب آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتی ہوں کہ تین سال قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثارصاحب نے اسکولوں کی فیس کا نوٹس لیا تھا اورلاہور،اسلام آباد اور کراچی کے اسکولوں میں ادا کی جانے والی فیسوں کا حساب طلب کیا تھا۔ساتھ ہی یہ بھی کہاتھا کہ پانچ ہزار سے زائد فیس نہیں لینی چاہیئے اور سالانہ چارجز کو(جو ایک ماہ کی فیس کے برابر ہوتے ہیں)بھی کم کیا جائے ۔جب سے عدالتوں میں سماعت ہو رہی ہے ۔ اسکولوں کے وکلاء عدالت جاتے ہیں ،والدین بھی جاتے ہیں لیکن لا حاصل۔ جب اسکولوں میں سروے کرنے جاتے ہیں جرمانہ دے کر بات ختم ہو جاتی ہے ۔کوئی بھی اسکول فیس کم کرنے پر تیار نہیں ۔پھر جناب آصف سعید کھوسہ نے سماعت کی ۔اس کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ میں آپ سے دردمندانہ اپیل کرتی ہوںآپ اس پر نظرِ ثانی کریں ۔عدالت میں اس کی سماعت ہونے والی ہے پورے ملک میں اس کا کیس چل رہا ہے ۔لیکن سب بے سود۔ جیسے آپ فوری فیصلے کر رہے ہیں ۔مجھے اُمید ہے آپ اس اہم مسئلے پر بھی غور کریں گے اور فوری فیصلہ کریں گے۔ نیاتعلیمی سال شروع ہونے والا ہے ۔تاکہ آپ کے عملی اقدام سے والدین کی مشکلات میں کمی ہو سکے۔آپ کی بہت ممنون ہوں گی۔ فوزیہ مسعودی۔کراچی
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024