مکرمی : پنجاب میں ٹیچنگ ہسپتالوں میںجہاں ایک طرف آئے روز ہڑتال ہوتی ہے وہیں دوسری جانب ادویات کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے۔ ٹیجنگ ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی فراہمی کے لیے حکومت کی جانب سے بروقت ادویات کی خریداری کے لیے مختص اقساط جاری نہیں کر رہی جسکی وجہ سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ ایڈمٹ مریضوں کو باہر سے ادویات خریدنے کی وجہ سے شدید مشکلات درپیش ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید آئے روز قومی اسمبلی میں اپنے اعدادو شمار پیش کرتے دیکھائی دیتے ہیں کہ ان کی وزارت نے کثیر منافع کمایا ہے اور بچت اور سادگی کی مثالیں قائم کردی ہیں۔اب سمجھ آئی کہ جب آپ ترقیاتی کام نہیں کروائیں گے ۔ سڑکوں اور پلوں کے لیے فنڈز مہیا نہیں کریں گے تو پھر لازماً وزارتیں منافع میں تو جائیں گی۔خدارا اس ملک کے بھولے ووٹرزپر ترس کھائیں جہنوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر اقتدار کی راہداریوںمیں پہنچایا وگرنہ تمہاری داستان بھی نہ ہو گی داستانوں میں۔سروسز ہسپتال کے ایک نوجوان انقلابی ڈاکٹرسے مکالمہ احاطہ تحریر میں لانا ضروری ہے۔نوجوان ڈاکٹر بھی ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی پر نالاں تھا۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ مریضوںکے لواحقین پرائیویٹ سٹورز سے ادویات لائیں لیکن وہ بے بس تھا۔ وہ ایک ٹیبل ٹینس کانیشنل لیول کا کھلاڑی رہ چکا تھا اس نے اپنا دکھڑا سناتے ہوئے بتایاکہ چند دن پہلے کبڈی کے ایک سکھ کھلاڑی ہسپتال میں چوٹ لگنے کی وجہ سے لایا گیا جس کے ساتھ کم از کم آئی جی لیول کا پروٹوکول تھا، پولیس اور رینجرزکے جوان ہمراہ تھے۔پولیس کا جوان مجھ سے مخاطب ہو کر کہنے لگا کہ ڈاکٹر! "لگتا ہے ہماری وردی تبدیل ہونے سے پولیس کا ڈر تم لوگوں پر ختم ہو گیا ہیـ"۔ سب کام چھوڑوں اور اس کھلاڑی کے علاج پر توجہ دو۔ نوجوان ڈاکٹر کو اس بات کا رنج تھا کہ ہماری پولیس کب اپنا رویہ تبدیل کرے گی؟کون سی اصلاحات پولیس ڈیپارٹمنٹ میں لائی جا رہی ہیں؟ پولیس کا ایٹیٹوٹ کو ن تبدیل کرے گا۔ پولیس والا اپنے ایک ڈاکٹر کو عزت دینے کے بجائے نیچا دیکھانے پرکیوں تُلا ہوا ہے؟ّ(شہزاد حسین بھٹی(03335178926
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024