پی ایس ایل 2020کے افتتاحی تقریب کے دوران سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اسپورٹس بائیوگرافیکل فلم کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران ہی سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم کی زندگی پر مشتمل فلم “اکرم : ایک دور” کا اعلان کردیا گیا۔ جیسے ہی وسیم اکرم کی زندگی سے متعلق اس فلم کا اعلان کیا گیا۔ اسٹیڈیم شائقین کی تالیوں سے اور خوشی سے لگائے گئے نعروں سے گونج اٹھا۔
پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کیا گیا، جہاں خصوصی طور پر ایک اعلان کے ذریعے وسیم اکرم کی زندگی پر مشتمل فلم کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ فلم کی اسٹار کاسٹ کا بیشتر حصہ اسکرپٹ کیا جاچکا ہے۔
فلم اکرم : ایک دور کی رواں سال کے آخر تک شوٹنگ شروع ہوجائیگی جبکہ یہ فلم 502پروڈکشنز اور پومیلو فلمز کے بینر تلے تیار کی جارہی ہے۔ جس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر عدیل نیازی اور ارسلان ایچ شاہ جبکہ اس پروجیکٹ کی ہدایات بھی عدیل نیازی ہی دیںگے۔
سابق کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ کرکٹ پر فلمیں بنائی جارہی ہیں اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اسپورٹس اسٹارز اب نہ صرف کھیل کے لیے اچھی علامت بن رہے ہیں بلکہ وہ فلمی صنعت کے لیے سود مند ثابت ہورہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب فلمیں نئی نسل کو منسلک رکھنے کا واحد پورٹل ثابت ہورہی ہیں، سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ اب میں اس پروڈکشن کا حصہ بننے کا منتظر ہوں اور یہ انتظار کی گھڑیاں گزار ناقابل بیان ہے کہ کس طرح یہ کہانی اپنے اختتام کو پہنچتی ہے۔
یاد رہے کہ فلم میں وسیم اکرم کے نہ صرف بہت سارے کارناموں کو اجاگر کیا گیا ہے بلکہ اسٹیڈیم سے باہر ان کی ذاتی زندگی کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیا ہے، وسیم اکرم کے مداح نہ صرف وسیم اکرم بلکہ ہما اکرم اور شنیرا اکرم کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر عدیل نیازی کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کا شماردنیا بھر میں اب تک کے کرکٹ لیجنڈز میں ہوتا ہے، کرکٹ کے لیے انکا سفر سنسنی خیز اور اعصاب شکن مرحلوں سے بھرا پڑا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے ایک موقع تھا کہ وہ اس لیجنڈ کی انتھک جدوجہد ہر اک کے سامنے لاسکیں۔
فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ارسلان ایچ شاہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کرکٹ کے دوسرے شائقین کی طرح میں بھی وسیم اکرم سے خوفزدہ ہوں اور سمجھتا ہوں کہ ان کے وقار، حیرت انگزیز کارناموں اور شاندار صلاحیتوں کو اس پروجیکٹ کے ذریعے کس طرح ممکن بنایا جاسکتا ہے۔