کشمیریوں کو ان کے حق خدارادیت کے حصول سے کوئی نہیں روک سکتا
وقار ملک
حس روایت ایک مرتبہ پھر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی عوام کے دلوں میں چھا گے فہیم کیانی نے لڑکپن میں ہی جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے انسانیت کی خدمت کا کام شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مسلسل کشمیر کو دنیا میں اجاگر کرنے کی ٹھان لی آج اس نوجوان نے کشمیریوں اور پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے مسلسل کشمیر کو برطانوی اور یورپین ایوان میں پہنچا دیا ہر مقام اور سطح پر بھارت کو بے نقاب کیا شہر شہر گلی گلی بھارت کی زیادتیوں اور معصوم کشمیریوں پر ڈھا? گے مظالم کو سرعام دیکھایا گزشتہ دنوں صدر ریاست آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان کو برطانیہ کے دورہ کی دعوت دی تو برطانیہ کے ہر شہر میں کشمیر گونج اٹھا اور بھارت بالخصوص مودی بدنام ہوا صدر آزاد کشمیر کی کرشماتی شخصیت نے عوامی سطح پر ایک ولولہ اور جذبہ پیدا کیا عوام کا جوش جذبہ دیدنی تھا یوں تو برطانیہ بھر میں صدر ریاست کی آمد پر پروگرامات منعقد کیے تھے لیکن کوونٹری سٹی میں بھی ایک خوبصورت اور منفرد کانفرنس کا اہتمام ہوا اس موقع پر
صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کوونٹری سٹی میں منعقدہ کشمیر سولیڈیریٹی کانفرنس سے بھی خطاب کرتے ہو? کہا کہ بھارتی حکومت اور آر ایس ایس کشمیریوں کو ان کی حق خودارادیت کے حصول سے کبھی نہیں روک سکتا پاکستان کی فوج اور عوام بھارت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں بھارت کا رویہ اشتعال انگیز اور حرکات غیر ذمہ دارانہ ہیں جس سے دنیا میں غلط اثرات مرتب ہو رہے ہیں بھارت دنیا میں تنہا ہو جا? گا اسے انسانیت کی اور عالمی قوانین کی قدر کرنا ہو گی کشمیریوں کو ان کا حق آزادی دینا ہو گا وگرنہ کشمیری اپنا حق خود لے لیں گے آج دنیا پاکستان کے سات بیٹھی ہے پاکستان کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہے یورپین یونین کے ممبران نے مسلسل کشمیر پر اپنے خدشات کا اظھار کر دیا ہے برطانوی پارلیمیںٹ میں لیبر پارٹی کے بعد اب کنزرویٹو پارٹی بھی بھارت کی چالاکیوں کو سمجھ گئی اور کشمیریوں کی حمائت میں اٹھ کھڑی ہوئی ہے حالات دن بدن تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہے ہیں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر نے دینا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر نے اس موقع پر قاضی حسین احمد مرحوم کو بھی خارج تحسین پیش کیا جن کی کاؤشوں نے یوم یکجہتی کشمیر کو دوام بخشا انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی عالمی فورم پر تقاریر نے مسلسل کشمیر کو اجاگر کیا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اورسیز کشمیری عالمی طاقتوں کو مسلسل کشمیر سے آگاہ کریں اپنے اپنے ممبران پارلیمنٹ کو بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے آگاہ کریں بالخصوص نوجوان طبقہ باہر نکلے خواتین رہنمائی کریں اور معصوم کشمیریوں کو بھارت کے چنگل سے آزادی دلوانے کے لیے کمر بستہ ہو جائیں کیونکہ اب مسلسل کشمیر حل ہونے کو جا رہا ہے بھارت اپنی موت آپ مر جا? گا یہ دنیا میں تنہا ہو جا? گا ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل کشمیر کو اجاگر کرنا ہو گا انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جنگ جاری ہے جھاں ہر روز نوجوان شہد اور ان پر ظلم تشدد ہوتا ہے ہمارے کانوں میں وہاں کے مظلوم بچوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں جن پر بھارت ظلم کر رہا ہے صدر ریاست نے کہا کہ ہم سب کو کشمیر کا سفیر بننے کی ضرورت ہے کشمیر پر اچھے الفاظ میں ذکر کریں اچھے الفاظ بھی قوم کی تقدیر بدل دیتے ہیں ہمیں آپس کے اختلافات ختم کر کے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند متحد ہونا ہو گا ہمیں ایک اور ملین مارچ کی تیاری کرنا ہو گی تاکہ بھارت کو اس کی حیثیت دیکھائیں اب کشمیری کامیابی کی طرف بڑھ رہے ہیں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا صدر ریاست نے تحریک کشمیر کے نوجوان صدر فہیمْ کیانی کی خدمات کو سراہا انھوں نے کہا کہ فہیمْ کیانی نے برطانیہ بھر میں بڑی تندہی سے ان کے دورہ کو کامیاب کرایا اور ہمْ برطانیہ کے ایوانوں میں کشمیریوں کے حق میں بات کرنے میں کامیاب ہو? جس کے لیے تحریک کشمیر برطانیہ یورپ کے کنوینر محمد غالب کا بھی بڑا حصہ ہے انھوں نے کشمیری حریت لیڈر الطاف احمد بھٹ کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی وساطت سے ہمیں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھا? جانے والے مظالم جا علم ہوا کانفرنس سے الطاف احمد بھٹ نے کہا کشمیر کا ہر شہری کشمیر جا سپاہی ہے پاکستان کی حکومتوں نے ہر سطح ہر کشمیریوں کی حوصلہ افزائی کی کیونکہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے انھوں نے ملین مارچ کی تجویز پیش کرتے ہو? کہا کہ اس میں تمام سیاسی لیڈران جو شرکت کرنی چائیے کانفرنس سے فہیم کیانی اور محمد غالب نے خطاب کرتے ہو? کہا کہ کشمیر بھارت کے لیے ایک چنگاری بن چکا ہے اب ہمیں دہری نیشنیلیٹی کو استعمال کرتے ہو? برطانیہ کو مجبور کرنا ہو گا کہ وہ مسلسل کشمیر حل کر کے خطے میں خوشحالی اور امن کی راہ ہموار کرے کونسلر کامران خان اورچوہدری شکیل خان عدالت ایڈوکیٹ نے انتہائی جذباتی اور انگریزی زبان میں خطاب کر کے شرکائ کو گرما دیا مسلم ریسورس سنٹر کے جنرلج سیکریٹری راجہ اصغر نمبل اور کمیونٹی راہنما حاجی مبارک کیانی نے مہمان خصوصی سردار مسعود خان جا شکریہ ادا کیا جو اپنی فون اگوں مصروفیت ہونے کے باوجود کانفرنس میں آ? انھوں نے کہا کہ ایسی کانفرنسز کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے معروف قانون دان برسٹر محمد شبیر جنھوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سر انجام دئیے اور سابق لارڈ میئر چوہدری شبیر نے کہا کہ دنیا کو مسلسل کشمیر کی نزاکت اور اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہو کر جدوجھد کرنا ہے سفارتی سطح پر بھرپور مہم اور مضبوط لابنگ کی ضرورت ہے تاکہ بھارت کا ہر محاز پر مقابلہ کیا جا سکے تقریب سے کشمیر کی بیٹی زبیدہ خان نے بھی خطاب کیا اورکہا کہ خواتین معصوم کشمیریوں کے حق کے حصول کے لیے باہر نکلیں اور مہم چلائیں