غزہ: امریکا کے مشرق وسطیٰ امن منصوبے کیخلاف ہزاروں فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہودی آباد کاروں کیلئے تین ہزار نئے گھر بنانے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے مقبوضہ غزہ میں امریکی و اسرائیلی امن منصوبے کو مسترد کردیا اور کہاکہ وہ اسرائیل کا وجود تسلیم نہیں کرتے۔ فلسطین کو فوری طور پرآزاد ریاست بنایا جائے۔
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں اعلان کیاکہ فلسطینی زمین پر مزید تین ہزار نئےگھر بنائے جائیں گے اور اس یہودی آبادی میں یہودی آباد کاروں کو آباد کیاجائے گا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ یہودی آباد کاروں کیلئے گھر مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں تعمیر کئے جائیں گے۔یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گھروں اور کسانوں پر حملہ کرکے ان کو زخمی کردیا۔ اور کہاکہ فلسطینی اس علاقے سے نکل جائیں۔