مکرمی! کتنے دنوں سے زیادتی کے جرائم میں سرعام پھانسی دی جائے یا نہیں۔ زیر بحث آ رہا ہے لیکن جرائم وقوع پذیر ہو رہے ہیں۔ اس بارے میں وزیر مملکت علی محمد خاں کی قرارداد جسے قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کر لیا ۔سلام پاکستان کا سرکاری مذہب ہو گا۔ جب یہ تسلیم کیا گیا تو پھر اسلام کی تعلیمات اور ضابطے جو کہ شریعت اسلامی میں موجود ہیں ، ان پر عمل کرنا ہو گا۔ سنگین جرائم پر برسرِ عام سزائیں دینا اسلام کے عین مطابق ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کا پابند شرعی ضابطوں کے خلاف نہیں ہو سکتا۔ غیر مسلم ممالک سے روابط، معاشی معاہدات ، تجارتی لین دین تو ہو سکتا ہے لیکن اسلام کے اصولوں کو پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا۔ (اعجاز اختر کھوکھر ایڈوکیٹ ، ساکن پنڈی بہائو الدین تحصیل و ضلع منڈی بہائوالدین)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024