موجودہ بھارتی حکومت سے اچھائی کی کوئی امید نہیں،بھارت میں اس وقت انتہا پسند قابض ہیں: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت میں اس وقت انتہا پسند قابض ہیں، موجودہ بھارتی حکومت سے اچھائی کی کوئی امید نہیں۔ امید ہے مستقبل کی مضبوط لیڈر شپ کے ساتھ مسئلہ کشمیرحل ہوگا۔وزیراعظم عمران خان نے بیلجیئم کے خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے۔ طالبان، امریکا امن معاہدہ خطے کے امن کیلئے بڑی کامیابی ہوگا۔