لاہور: پاکستان سپر لیگ میں آج 2میچ کھیلے جائیں گے،پہلا پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانزٹکرائیں گے۔
کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ میچ سٹیڈیم کراچی میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ پشاور زلمی کی قیادت ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن سیمی کریں گے۔پی ایس ایل فائیو کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز شام 7 بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ ملتان سلطانز ٹیم کی کمان شان مسعود کو سونپی گئی ہے۔
واضح رہے پاکستان سپر لیگ 5 کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا جسے کوئٹہ نے 7وکٹوں کے نقصان پر 18 اعشاریہ 3 اوور میں عبورکرلیا۔