دراز نے ون سٹاپ سلوشن DTravel کا آغاز کر دیا
لاہور (پ ر) ملک کی معروف آن لائن مارکیٹ پلیس دراز نے DTravel کا آغاز کیا ہے جس میں پلیٹ فارم کے صارفین کو اندرون شہر بس ٹکٹس تک فوری اور آسان رسائی دستیاب ہوگی۔ Bookme کے ساتھ شراکت داری کے نتیجہ میں یہ نیا فیچر دراز کے صارفین کو ڈائیوو، بلال ٹریول، اسلام آباد ایکسپریس، سکائی ویز اور راجپوت ٹریولرز سمیت 18 مختلف بس سروسز کے روٹس، اوقات اور قیمتوں کی تلاش کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ DTravel ایک آسان اور منفرد ون اسٹاپ سلوشن ہے جو صارفین کو اپنے ترجیحی ٹکٹس کی تلاش کے لئے مختلف ٹکٹنگ پلیٹ فارمز پر جانے ضرورت کو ختم کرتا ہے۔ DTravel ایک آسان بکنگ سروس پیش کرتا ہے جو صارفین کو اپنے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے ٹکٹس کی ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ خریدار کو تصدیقی پیغام بذریعہ ای میل بھیجا جاتا ہے۔