پاکستان پوسٹ میں پی ٹی سی ایل کے بلز جمع کرانے والے کا مسئلہ حل نہ ہو سکا
راولپنڈی( جنرل رپورٹر)پاکستان پوسٹ میں پی ٹی سی ایل کے بلز جمع کرانے والے صارفین کا مسئلہ تیسرے ماہ بھی حل نہ ہو سکا، ڈاکخانوں میںجمع کرائے گئے بلز کا ڈیٹا ٹرانسفر نہ ہونے پر پی ٹی سی ایل نے فون اور انٹرنیٹ سروسز منقطع کرنا شروع کر دی ہے،دونوں اداروں کے درمیان کئی ماہ سے جاری مسئلہ میںمتعلقہ حکام کی عدم دلچسپی سے بروقت بلز جمع کرانے والے صارفین متاثر ہو رہے ہیں،زرائع کے مطابق نومبرمیں ڈاکخانوںنے جو بل جمع کئے وہ آن لائن سافٹ وئیر کی عدم دستیابی سے بروقت پی ٹی سی ایل کو ٹرانسفر نہ ہو سکے تاہم معاملہ سامنے آنے پر پاکستان پوسٹ نے مینول ڈیٹا پی ٹی سی ایل کو ٹرانسفر کر دیالیکن پی ٹی سی ایل نے مینول ڈیٹا تاحال اپنے سسٹم میں ٹرانسفر نہ کیاجس سے صارفین کے بلوں میں بقایا جات لگ کر آگئے اور عوام کو درستگی کیلئے دونوں اداروں کے چکر لگانا پڑے، بڑی تعداد میںصارفین کی مشکلات اس وقت مزید اضافہ ہو گیا۔