بھارتی فلم کے سیٹ پر حادثہ، 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ہلاک، کمل ہاسن اور کاجل بال بال بچے
لاہور(کلچرل ڈیسک )بھارتی اداکار کمل ہاسن کی فلم کے سیٹ پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سیٹ پر موجود تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرشنا، آرٹ اسسٹنٹ چندرن سمیت پروڈکشن اسسٹنٹ مدھو شامل ہیں۔کمل ہاسن اور کاجل بال بال بچ گئے ۔