فروٹ منڈی اسلام آباد میں ڈکیتی کی وارداتیں،کاروبار ناممکن ہو گیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد کی فروٹ و سبزی مارکیٹ میں چوری اور اسلحہ کے زور پر کئی روز سے ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر ہیں۔ تاجر برادری شدید خوف و حراص کا شکار ھے۔ مقامی تھانہ سبزی منڈی نے تاجرونں اور گاہکوں کو تحفظ فراہم کرنے نے یہ کہہ کر معذوری ظاہر کر دی ہے کہ ان کی وی آئی پی ڈیو ٹیز ہی ختم نہیں ہوتی،اس کے ساتھ ساتھ وسائل یا نفری کی بھی کمی ہے اس لئے فروٹ منڈی یا عوام تحفظ دینے سے قاصر ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ گذشتہ چند روز میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بہت تیزی آئی ہے جبکہ تھانہ وارداتون کی ایف آئی آر تک نہیں کاٹ رہا ہے ، تاجرون کے ایک اجلاس میں اس سورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی گئی ،اور اائی جی اسلام آباد اور دوسرے اعلی حکام سے کہا ہے کہ وہ صورتحال کو جائزہ لینے کے لئے منڈی کا دورہ کریں ۔ مارکیٹ میں آنے والے گاھکوں میں سے بیشتر کو بھی ایسی وارداتوں کا سامنا کرنا پڑتا ھے جس کیوجہ سے گاھک مارکیٹ میں آنے سے ڈرتے ھیں۔ اس تمام صورتحال کیوجہ سے کاروباری نقصانات ھو رھے ھیں۔ صورتحال ایسی رھی تو مارکیٹ میں کاروبار مشکل ھو جاے گا۔ اعلی حکام فوری ایکشن لیں اور کاروباری برادری کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔