دوران ڈکیتی خاتون کیساتھ ریپ کرنے والا تین رکنی مبینہ ڈکیت گینگ گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ روات کے علاقے چک بیلی روڈ پر ڈکیتی کی مسلح واردات کے دوران خاتون کو ریپ کرنے والا تین رکنی مبینہ ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا گیا ملزمان کے زیر استعمال گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ۔