جمیل الرحمان کو حج 2020ء کیلئے وزارت مذہبی امور کا ترجمان کرنے پر بابو عمران قریشی کی مبارکباد
راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی وزارت مذہبی امور جمیل الرحمان کو حج 2020ء کیلئے وزارت کا ترجمان اور پی آر او مقرر کرنا مستحسن اقدام ہے ، ان خیالات کا اظہار رفیق حجاج کمیٹی پاکستان کے صدر بابو عمران قریشی نے جمیل الرحمان کو نئی ذمہ داریاں تفویض ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا ، بابو عمران قریشی نے امید ظاہر کی کہ جمیل الرحمان اضافی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے ، حج امور کے حوالے سے میڈیا کے ساتھ بھی بہتر ین ورکنگ ریلیشنز کو فروغ دینگے ،اور وزارت حج سے متعلق دیگر امور احسن طریقے سے نبھائیں گے۔