تیونس میں النھضہ پرمشتمل مخلوط حکومت تشکیل دیدی گئی
تیونسیا (این این آئی)تیونس میں نامزد وزیراعظم الیاس الفخفاح مسلسل ایک ماہ تک مختلف سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاورت اور مذاکرات کے بعدمخلوط حکومت کی تشکیل میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تیونس کی نئی حکومت میں مذہبی سیاسی جماعت تحریک النہضہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ تیونس کے صدر نے ایک ماہ قبل الیاس الفخفاح کو کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی تھی۔