پانچ ہزار طالبات کی سکالر شپس کیلئے 5ارب روپے رکھے گئے:شفقت محمود
لاہور(لیڈی رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی فنڈنگ میں کمی نہیں ہے، پچاس ہزار طالبات کی سکالرشپ کیلئے پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، وزیراعظم عمران خا ن پر عزم ہیں کہ کوئی لائق طالبعلم وسائل نہ ہونے کی بنیاد پر تعلیم سے محروم نہ رہے، ہائر ایجوکیشن کا حصول اعزازکی بات ہے ،طالبات کی کامیابی میں اساتذہ کے ساتھ والدین کا بھی اہم کردار ہے، فارغ التحصیل طلبہ کو آگے بڑھ کر ملک کی خدمت کرنا چاہئے۔