الحمرا کے ملازمین کو سفر حج پر بھیجنے کا عمل انتہائی مستحسن ہے:اطہرعلی خان
لاہور (کلچرل رپوٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا گزشتہ دوبرسوں سے سرکاری خرچہ پر اپنے دو ملازمین کو حج کی سعادت حاصل کرنے کا احسن موقع فراہم کررہاہے۔رواں سال دو ملازمین کا انتخاب کرنے کے لئے الحمرا ہال نمبر 2میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں تمام افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان کی زیر نگرانی قرعہ اندازی کی گئی۔شاہد اشرف کیشئراور محمد سلیم سیکیورٹی گارڈ کے ناموں کا قرعہ نکلا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے دونوں ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیک کام کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔