وزیر ریلوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ریل نیٹ ورک کی بہتری اور شراکت داری دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے، کوئٹہ، تا فتان اور زاہدان ریل ٹریک کو بہتر بنانے کی کوششیں تیز کی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی سفیر مہدی ہونار دوست سے جمعرات کو ملاقات کے دوران کیا، ایرانی سفیر نے وزیر ریلوے کو ایرانی حکومت کی طرف سے قازوین رشت ریلوے روٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایاجس میں ایرانی صدر حسن روحانی مہمانِ خصوصی ہونگے، تقریب رواں برس چھ مارچ کو منعقد ہوگی،وزیر ریلوئے کو دعوت نامہ ایران کے وزیر روڈ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ محمد اسلامی کی جانب سے دیا گیا ہے،اس موقع پر وزیر ریلوئے شیخ رشید احمد کا کہناتھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ریل نیٹ ورک کی بہتری اور شراکت داری دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے کوئٹہ، تا فتان اور زاہدان ریل ٹریک کو بہتر بنانے کی کوششیں تیز کی جائیں گی انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے ایرانی ریلوے مہارت سے استفادہ کے گا۔ تکنیکی ماہرین کی ٹیمیں جلد تشکیل دی جائیں گی ایران اور پاکستان اسلام کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہمسائے ہیں۔ مضبوط مذہبی، سماجی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔جبکہ ایرانی سفیر کاکہناتھا کہ پاکستان ایران کا برادر ملک ہے، تعلقات بہت دیرینہ ہیں.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024