ایل ڈی اے کی تجاوزات کے خلاف کارروائی،غیرقانونی تعمیرات مسمار
لاہور( خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز کے عملے نے گزشتہ روزرائے ونڈ روڈ پر ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی جانے والی تین غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ آپریشن کے دوران اڈامل کے قریب ایک غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن‘حشمت پبلک سکول کے قریب ایک لینڈ سب ڈویژن اور مانگاروڈ پربسم اللہ پارک کی چار د یواریاں‘سیوریج سسٹم ‘سڑکیں ‘دفاتر اور دیگرانفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا گیا