سبزہ زار کے علاقے میں 19سالہ نوجوان پراسرار طور پر ہلاک
لاہور (نامہ نگار)سبزہ زار کے علاقے میں 19سالہ نوجوان پراسرار طور پر ہلاک ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ میں ایک جنرل سٹور کے قریب 19سالہ نوجوان عباس نیم بے ہوشی کی حالت میںفٹ پاتھ پرپڑا تھا۔ راہگیروں نے اسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا ۔جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی ۔پولیس کے مطابق متوفی نشئی تھا ۔