تحریک پاکستان میں حصہ لینے والی شخصیات کی یاد میں اجلاس
لاہور (پ ر) محمد خالد چودھری بابائے اردو بازار زیر نگرانی ایک اجلاس ہوا۔ جس کی عظیم انسانوں کی یاد کا نام دیا گیا جس میں تحریک پاکستان کے نامور رہنما اور ماہ نامہ ادب لطیف کے مدیر چودھری برکت علی اظہار احمد تھانوی علامہ عالم فقری مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد خالد چودھری نے کہا کہ ہمارے یہ تینوں بزرگ ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہیں جنہوں نے ملک، قوم اور مذہبی لحاظ سے بڑی خدمات ہیں۔