پاکستانیوں کو بھارت سے نکل جانے کا حکم اعلان جنگ ہے:اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ،تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے سعودی ولی عہد کے دورہ بھارت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا سعودی ولی عہد کے کشمیریوں کے قاتل کو سینے لگانے سے کشمیریوں کے سینے زخمی ہو گئے ہیں ۔اللہ تعالی اور رسول اکرم ﷺ کی محبت کے معیارسے ہٹ کر دوستی اور دشمنی کبھی انسان کیلئے فائدہ مند نہیں ہوسکتی۔