سجاد جہانیہ کی نئی تصنیف ادھوری کہانیاں کی تقریب رونمائی
لاہور (پ ر) پاکستان رائٹرز کونسل کے زیر اہتمام ای لائبریری لاہور میں سینئر کالم نگار مصنف و دانشور اور ملتان آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر سجاد جہانیہ کی نئی تصنیف ادھوری کہانیاں کی تقریب رونمائی ہوئی تقریب کی صدارت معروف مزاح نگار عطاء الحق قاسمی نے کی جبکہ سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی عطاء الرحمان مسلم لیگ ن پنجاب کے ترجمان ملک احمد خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین معروف فلمسٹار ارشد محمود، نوخیز اختر مود عثمانی علی اصغر عباس ناصر محمود ملک شاعر افضل عاجز بابا نجمی اقبال خان منج مرزا یٰسین بیک ودیگر نے شزرکت کی۔