پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں شمولیت اختیار کرلی
لاہور (پ ر) پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) لاہور میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ انہوں نے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگری یونیورسٹی آف آئیووا ، امریکہ ، کے سکول آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن سے مکمل کی۔ یو ایم ٹی جوائن کرنے سے پہلے، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں بطور چیئرمین اور بانی ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز اور بطور ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز خدمات سرانجام دیں۔ بعد ازاں انہوں نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں بطور ڈین سٹیٹ آف دی آرٹ فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن قائم کی ۔