تشخیصی آلات نہ ہونے کے سبب ان گنت زندگیاں چلی جاتی ہیں:ڈاکٹر ظفراللہ
لاہور(نیوزرپورٹر) چغتائی انسٹی ٹیوٹ آف پتھالوجی میں’’ پتھالوجی ( علم ِ تشخیص ِ امراض)میں جدت و ترقی‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقادکیا گیا ۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر ڈاکٹر ظفر اللہ چودھری کی زیر ِ صدارت منعقدہ سیمینار میںوائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، سربراہ لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر محمد طیب،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان،پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر محمود ایازسمیت مختلف طبی ماہرین نے خطاب کیا۔شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر اللہ چودھری کا کہنا تھا کہ ماضی میں تشخیص کے لیے آلات و سہولیات نہ ہونے کے سبب ان گنت افراد کی زندگی چلی جاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ جہاں بیماریوں کی مختلف شکلیں سامنے آرہی ہیں،وہیں تشخیص کے طریقہ کار میں بھی جدت و ترقی کی ضرورت ہے۔