غزنی میں آپریشن، 10 طالبان ہلاک، متعدد زخمی
کابل (آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں دس طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ مشرقی صوبہ غزنی میں سکیورٹی فور سز نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ۔ حملوں کے دوران دس طالبا ن ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔